ابنا: احمد علی کوہزاد کی شمولیت کرنے والوں سے گفتگوکوئٹہ ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے مرکزی سیکرٹری جنرل احمد علی کوہزاد نے ہزارہ قوم کے افراد پر زور دیا ہے کہ وہ اپنے محفوظ مستقبل کیلئے ایچ ڈی پی کے پلیٹ فارم پر متحد ہوجائیں بصورت دیگر ان کی شناخت اور بقاء کو خطرات لاحق رہنگے وہ گزشتہ روز محمد امین بشر دوست اور نادر علی توسلی کو سربراہی میں 41 افراد کی مختلف سیاسی جماعتوں سے مستعفی ہوکر ایچ ڈی پی میں شمولیت کے موقع پر گفتگو کررہے تھےانہوں نے کہا کہ موجودہ حالات میں انتہائی ضروری ہے کہ قوم کے ہر فرد قوم کے تحفظ بہتری کیلئے کردار ادا کرئے انہوں نے کہا کہ دنیا بھر میں تبدیلیاں رونما ہورہی ہے دنیا کی مستحکم قوتیں غیر مستحکم اور کمزور اقوام کو اپنے مفادات کیلئے استعمال کرنے کی کوشیش کررہی ہے ہمیں ان سازشوں کا ادراک کرنا چاہیے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
/169